ایک سوال ہے دو بھائی کسی بھی اختلافات کی بنا پر آپس میں لڑیں تو جیت کس کی ہو گی ہار کس کی ہو گی؟ چلو فرض کرتے ہیں ان دونوں میں سے کوئی ایک جیت بھی جائے تو پتہ ہے ہار کسی کی مستقل نقصان کس کا ہے؟ ماں کا۔ یہ اسلام کے نام پر بنا وطن ، یہ دھرتی ، یہ مٹی ہماری ماں ہی تو ہے ۔ پھر کیوں آج مشکل حالات میں مل بیٹھ کر مشاورت اور سمجھ بوجھ سے کام لینے کی بجائے ہم اسی ماں کو جلانے پر تل گئے ہیں۔ کیوں ہم اس کے محافظ اس کے اپنے غیروں کے سامنے اس کا سر بلند کرنے کی بجائے خود جھکا رہے ہیں ۔ امن و امان کے نام پر بنے وطن عزیز میں آج ہر طرف ایک عجیب بھگدڑ مچی ہے پورا ملک انتشار کی حالت میں ہے کہیں آگ ہے تو کہیں خون ہی خون۔ حالانکہ ہمیں تو یہ وطن اپنی جان سے بھی پیارا ہے ناں پھر کیوں اس کے کوچے کوچے میں آگ لگائی جا رہی کیوں اپنے ہی اپنوں کو کچل رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے بند، کاروبار بند ، انٹرنیٹ سروسز بند ہیں امتحانات ملتوی ہو چکے ہیں اور ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں۔ ہمارا ملک پہلے ہی کس معاشی بحران سے گزر رہا تھا اوپر سے عوام کا اپنے ہی پیسے سے بنی عمارات اور مختلف مقامات کو جلا دینا...
صبر کیا ہے؟ صبر کیسے آتا ہے؟ کیا یہ خود ہی آجاتا ہے یا کرنا پڑتا ہے؟ صبر کرنے سے کیا ہو گا؟ میرے خیال سے صبر سے مراد یہ ہے کہ جب درد ہو، تکلیف ہو یا زندگی میں مصائب بڑھ جائیں اس وقت اللہ سے شکوے شکائتیں نہ کرنابلکہ یقین رکھنا کہ اس میں اللہ پاک کی کوئی مصلحت چھپی ہو گی ۔ چند ماہ پہلے میری چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی گلا بند ہو گیا ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپریشن ہو گا۔ اب ہم سب بہت زیادہ پریشان تھے چھوٹی سے بات کرتے ہوئے میں نے اس کو کہا پریشان نہیں ہونا بس تھوڑی سے تکلیف ہے لیکن ان شاءاللہ جلدی آرام آ جائے گا پھر طبعیت سنبھل جائے گی۔ اب جب میں جانتی ہوں کہ اس کو درد ہو گا اور وہ مجھے اتنی پیاری ہے کہ کوئی اس کو ایک لفظ بھی کہے برداشت نہ کروں پھر خود اس کو اتنی تکلیف میں کیوں بھیج رہی ہوں کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ اس کے درد کو تکلیف کو کم کرنے کے لیے یہ ضروری ہے۔ اگر آپریشن نہیں ہو گا تو اس کو ہر وقت تکلیف ہو گی۔ یعنی یہ کچھ وقت کا درد اس کو آرام دینے کے لیے لازم ہے۔یہ سمجھ لینا کہ یہ درد اور تکلیف مل رہا ہے تو اس میں میرے لیے بہتری ہے۔ بس یہی صبر ہے۔ ایسا تو ...