نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

نومبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کچھ ہماری باتیں

کچھ ہماری باتیں   ا سلام علیکم ۔۔۔۔۔۔ کیسے  ہیں آپ سب۔۔۔ ۔بہت دنوں سے میں کچھ لکھنا چاہتی تھی لیکن وقت نہیں ملا ۔ امتحان  ہو رہے تھے اس لیے مصروفیت میں ہی وقت کیسے گزرا کا پتہ ہی نہیں چلا ۔میں کچھ آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی تھی ۔۔۔ اور آج یہ ویڈیو دیکھی تو سوچا آپ کے ساتھ اپنے احساسات بانٹ لوں۔۔۔۔۔۔ ۔اپ کو پتہ کبھی کبھی آپ کسی کو بہت یاد کرتے ہیں۔ کبھی کبھی آپ کا کسی سے ملنے کا بہت دل کرتا ہے آپ اس سے ملنے کی دعا کرتے ہیں ۔کچھ لوگ آپ کی زندگی میں بہت خاص ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے ایک میسج کا آپ بہت شدت سے انتظار کرتے ہیں اور جب کبھی اچانک میسج آ جائے تو آپ کو سمجھ نہیں آتی  ۔۔۔۔۔۔کیا بات کروں ۔۔۔۔اور ایک خوبصورت سا احساس آپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے اور آپ بہت خوش ہو جاتے ہیں ۔۔۔ آپ کو پتہ ہے  کچھ رشتوں کو نام کی ضرورت نہیں ہوتی ۔وہ ہمارے کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی سب کچھ ہوتے ہیں ۔اور ہم لڑکیاں تو ویسے بھی بہت جذباتی ہوتی ہیں کسی کے مٹھاس بھرے چند جملے کسی خوش فہمی میں مبتلا کر دیتے ہیں اور کسی کا جواب نا دینا بھی آپ کو تکلیف پہنچاتا ہے ۔ کیسی کو دعاؤں ...

آخر دسمبر آٹھہرا

 آخر دسمبر آٹھہرا رات کا اندھیرا ہے گہرا تیری یادوں کا ہے پہرا چاروں اور دھند ہے چھائی ہمارے دل میں تیرا ہے بسیرا منظر سب شفاف ہو جائیں گے جب دیدار ہونا ہے تیرا پسند تیری کا سنا کے میوزک دل کو اپنے ہم نے ہے بکھیرا جلا کے شمع تیری یادوں کی بھنورے کی مانند دیا ہے پہرا رضوانہ نور

عاشق رسول ﷺ

میں گنہگار ہوں سیاہ کار ہوں عیبوں کاپہاڑ ہے خوبی ہے تو بس یہی امتی نبی ﷺاور عاشق رسول ﷺ ہوں یہی میرے ماتھے  کا تاج ہے۔ رضوانہ نور 

عشق نبی ﷺ

  نظرانہِ عشق   ظہور تا وِصال کی صدا یہی  رب حبل امتی رب حبل امتی شب برات جب انعام میں ملی  چشم نم لیے بولے یہی نبی ﷺ ربی حبلی امتی ربی حبلی امتی شبِ معراج رات وصل کی تھی ہوئے جلوہ فروز رب العالمین کیا ارشادکچھ تو کہو محبوب نبی ﷺ چشم نبی میں اتر آئی نمی ارشاد ہوا محبوب کہو کیا ہے کمی کہنے لگے ہمارے پیارے نبی ﷺ ربی حبلی امتی ربی حبلی امتی تاحیات بس کہتے رہے یہی نبیﷺ  رب حبلی امتی ربی حبلی امتی تو پھر میں کیوں نہ پکاروں  لبیک یا رسول لبیک یا نبی ﷺ جان نبیﷺامتی میں بستی رہی  وار کیوں نہ دے جان امتی بھی جو ناموس نبیﷺپہ آیا حرف اک بھی کٹ مرے گا یہی امتی بھی  رب کو پیارے نبی، نبی ﷺکو پیارے امتی جب بھی ملاقات خدا نے کی  ہمارے نبیﷺ نے فرمائش کی یہی کر دے رہائی میرے امتی کی لاڈ سے جب بلایا محبوب نبیﷺ ارشاد کیا بخشو گناہگار امتی عر ضِ امتی ہے پیارے نبیﷺ لائی جائے کام میں جان امتی  رہوں صدا قدم بستہ راہوں میں آپکی تاحیات میں بھی پکاروں بس یہی لبیک یا نبی صلی اللہ لبیک یا نبیﷺ  رضوانہ نور   سکھیکی منڈی حافظ آباد  

عنوان: فلسفہ خودی اور مسلمان

 عنوان: فلسفہ خودی اور مسلمان   ازقلم :سائرہ عباس ،مریدکے  اقبال وہ نام ہے جس میں کامیابیوں کے راز پوشیدہ ہیں۔ اقبال وہ طاقت جس نے دنیا کو اپنے خیال اپنی سوچ سے فتح کیا ۔اقبال وہ جہت ہے جس نہ آزادانہ فضا میں سانس لینے کا مقصد سمجھایا ۔اقبال وہ راہنما ہے جس نے مشرق میں اندھیروں میں ڈوبے ،بھولے بھٹکے مسلمانوں کو ھدایت کی کنجی دی ۔ اقبال وہ ہستی ہے جس نے انسان کو توحید پرستی کا ایسا مظہر دیا کے انسان بتوں کو توڑ کر خدا کی محبّت و بندگی میں کھو گیا ۔اقبال وہ نور ہے جس نے خودی کا ایسا تصور پیش کیا جس پر کامل عمل سے قوموں کی کایا پلٹ گئی۔ اقبال وہ مفکر ہے جس نے شاہین کو ایک ایسی اڑان دی جس کے پاس پر تو نہیں تھے مگر وہ اپنے بلند حوصلے اور ہمت سے مشکلات و ناکامیوں کی رکاوٹوں کو چیرتا ہوا (کے _ٹو) کی بلندیوں کو سر کر گیا۔ اقبال کے شاہین نے ایک سوچ و افکار کی سنسنی سے بھرپور دنیا دریافت کر لی۔ علامہ اقبال کی شخصیت کے بیش قیمت اور بہت سارے  انمول پہلو ہیں۔ جن میں سے سب سے اہم پہلو شاعری اور  حکمت و دانائی ہے۔ علامہ اقبال  جنھیں شاعر مشرق کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ ...

Iqbal Day, 9November.

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!  وطنِ عزیز پاکستان کے نوجوانوں میں قائدانہ سوچ کی آبیاری کو فروغ دینے اور قائد و اقبال کے فرامین کی روشنی میں نوجوانوں کو باوقار شہری بنانے میں کوشاں ملکِ پاکستان کا تیزی سے ابھرتا  پلیٹ فارم  "پاکستان مینٹور کمیونٹی " اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس بار 09 نومبر کو شاعر مشرق,حکیم الامت , مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر ان کے حالاتِ زندگی ,شاعری اور عظیم تصانیف پر مشتمل  " گرینڈ کوئز کمپیٹیشن " کا انعقاد کرنے جارہا ہے. اس مقابلہ کا آغاز 10 نومبر بروز منگل رات 08 بجے آنلائن بذریعہ "زوم ایپلیکیشن" کیا جائے گا. مقابلہ میں شرکت کے خواہش مند افراد مندرجہ ذیل مختصر معلومات کی فراہمی کے ساتھ مقابلہ کا حصہ بن سکتے ہیں : 1:اپنا تعارف  2:رجسٹریشن فیس 100 روپے. تمام درست جوابات دینے والے کے لیے پہلا انعام "500 روپے" مقرر کیا گیا ہے .    مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجئے : موبائل نمبر : https://wa.me/923177465951 ای میل :  pakistanmentorcommunity@gmail.com #Pakistan_Mentor_Community #Together_We_Achie...