"اسمٰعیل سے ذبیح اللہ" عید الضحٰی حضرت ابراہیم خلیل اللہ، اور حضرت اسماعیل ذبیح اللہ کی یاد ہے۔ قربانی تو اصل میں رضائے الہی کا نام ہے۔ "مخصوص ایام میں ، مخصوص جانور کو اللہ رب العزت کی راہ میں قربان کرنا قربانی کہلاتا ہے"۔ تاریخ بتاتی ہے کہ کئی سالوں کی عبادت و ریاضت کے بعد جب اللہ پاک نے نبی ابراہیم علیہ السلام کو بڑھاپے میں بیٹا عطا فرمایا تو انہیں وہ بیٹا بہت پیارا تھا لیکن جیسے ہی وہ اتنا بڑا ہوا کہ خلیل اللہ کے ساتھ سعی میں شامل ہو سکے تو خدائے بزرگ و برتر جو ہر خواہش سے پاک ہے خواب میں اشارہ دیتا ہے کہ "اے ابراہیم ، اسماعیل علیہ السلام کو قربان کر دو۔" نبی ابراہیم نے جب اپنے بیٹے نبی اسماعیل سے پوچھا کہ میں نے خواب دیکھا ہے تجھے اللہ کی راہ میں قربان کر رہا ہوں تو اسماعیل علیہ السلام بولے ابا جان آپ وہ کیجئے جس کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اللہ نے چاہا تو مجھے صبر کرنے والا ہی پائے گا۔ والد نے اپنے جان سے پیارے بیٹے کو قربان کرنے کے لیے لیٹا دیا چھری چلا دی اللہ نے جبریل کو بھیجا کہ اسمٰعیل کی جگہ مینڈھا رکھ دو۔ کسی نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ ...
Check this out for all type of Books, study material, MCQs related all subjects, Notes of all books, CSS, PMs & Motivational quits. All things are present here that can Transform billions of Lives!