نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اکتوبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

"ان شاء اللہ کامیابی آپ کو ملے گی۔

                                                                                                                                                     "ان شاء اللہ کامیابی آپ کو ملے گی۔ اگر آپ اللہ کی طرف رجوع کرو" Allah willing, Success will come to you. if you turn towards Allah." "ان شاالله موفق میشی اگر به خدا روی آورید" (فارسی) انشاالله کامیاب به شی. که خدای ته رجوع وکړه(پشتو) "رضوانہ نور🌻"

طالبِ نظر

  طالبِ نظر آپ ہیں میرے احد میں ہوں آپکا گناہگار بندہ آپ ہیں بے نیاز الصمد اللہ میں لاعلم بدگمان بندہ اوقات نہیں میری پر میرا دل کرتا ہے اک التجا اللہ موسیٰ کو جو دیکھائی تجلی رہ کے دل میں میرے اوجھل ہیں کیوں اللہ دل تڑپتا ہےمیرا دیدار کو مگر کیوں ہیں چشمِ تر سے آپ مخفی اللہ وہ جس تجلی کے لیے موسیٰ گئے اتنی دور لیے پھرتی ہوں دل میں وہ نور اللہ قلب بسمل کی ہے اک ہی عرض اللہ ظاہر ہو جلوہِ رحمٰن و رحیم اللہ کرو نظرِ کرم مجھ عاصی پر میں ہوں آپ کی طلبگار اللہ میں ہوں سیاہ کار, کرو عفودرگزر اللہ گِر چھوڑا آپ نے کون کرے گا پرواہ اللہ شمار میں بھی تو ہوں امتیوں میں ہوں خطاور مگر آپ ہیں رحمن اللہ آپ رب العالمین, محبوب ہے رحمت اللعالمین ہو گی کیوں حشر میں مجھکو سزا اللہ محبوب رب نے بھی واسطے امتی کے رو رو کے کی ہے آپ سے دعا اللہ ہے عرض رہے سلامت ماں میری ہے اسکو بھی مجھ سے محبت بے پناہ اللہ کل نفس ذائقۃالموت ہے فرمانِ ربی ہو مدفن میرا جننت البقع میں اللہ ہو نظرِ کرم نور پر صدقہ رسول اللہ میں ہوں طالب آپ میرے مطلوب اللہ ☜ازقلم: رضوانہ نور 27رمضان المبارک 10م...

السلام محبت اے نبی محمدﷺ

 ا لسلام محبت اے نبی محمدﷺ الصلوۃ واسلام علیک یارسول اللہ ﷺ الصلوة واسلام علیک  یانبی اللہﷺ ہزاروں سلام مدینہ کے چاند پہ  لاکھوں سلام مدینہ کے چاند پہ کروڑں سلام آمنہ کے چاند پہ بےحد سلام آمنہ کے چاندپہ ہم کے غریبوں کے آقا پے لاکھوں سلام ﷺ بے سہاروں کے وألی پے اربوں سلام ﷺ اسلام اے نبی محترمﷺ کردو مجھ پہ اپنا کرم بلا لو آقاﷺاپنے حرم رکھ لو امتی کا بھرم آپ ہیں شاہ امم نبیﷺ میں ہوں آپ کی امتی کرو قبول سلام اے نبیﷺ اسلام یا رسول یا نبیﷺ میری طرف سے تمام اہل اسلام ک و عید میلاد النبی صلی اللہ مبارک ہو۔ آج کے مبارک دن اپنے پیارے نبیﷺکی سنتوں پر عمل کرنے کا وعدہ کر لیں ایسا وعدہ جس کا گواہ صرف آپ کا رب اورمحبوب ربﷺہو اللہ رب العزت ہمیں نبی دوجہاںﷺ کی سنتوں کا پابند بنائے آمین یارب العالمین رحمت اللعالمینﷺ  راحت العاشقینﷺ ہے نبیﷺمیرا محبوب رب العالمین        بے حد درود بےحد سلام ﷺ      ہے میری خوش قسمتی ہوں آپﷺ کی غلام  تڑپتا ہےقلب نور کا کرنے کو آقا آپﷺسے کلام ازقلم رضوانہ نور         

قوم کا معمار

  قوم کا معمار رضوانہ نور           معمار کا اگر ہم  لفظی معنی لکھیں تو "عمارت بنانے" والا ہے.  سادہ الفاظ میں دیکھیں تو ہم معمارکو "کاری گر" کہیں گے. ہمارے معاشرے میں استاد کا کردار بھی معمار جیسا ہے۔ یہ بکھری ہوئی ٹوٹی ہوئی شخصیت کو جوڑنے کے لیے اپنا دن رات ایک کر دیتا ہے۔ جس طرح معمار ایک ویران جگہ کو خوبصورت عمارت کی شکل دینے میں دن رات ایک کرتا ہے ایسے ہی استاد ایک ناسمجھ شخص کو کامل بنانے میں اپنے شب و روز وقف کر دیتا ہے۔ استاد وہ عظیم ہستی ہے جس کے باعث یہ نااہلوں سے بھری گلیاں یہ معاشرہ قابل احترام اور قابل توقیر بنا۔ دنیا کے سب سے عظیم استاد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی کے اتنے پہلو ہیں کہ انہیں بیان کرنا ہمارے بس میں نہیں۔ اللہ رب العزت نے شان نبی بیان کرتے ہوئے قرآن پاک کا نزول فرمایا۔ جب ہم سب کے  استاد محترم جناب نبی کریم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں معلم بن کر تشریف لائے تو دنیا جہالت کے گہرے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی۔ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تئ...

قوم کے معمار کی توقیر ہے لازم

 قوم کے معمار کی توقیر ہے لازم  تنزیلہ نور   استاد وہ ہستی جوحال میں ملے تو ماضی بھلا دیتا ہے اور مستقبل سنوار دیتا ہے ۔ایک بزرگ نے پوچھا تمہیں معلوم ہے کہ اچھا استاد ہمیشہ زندہ کیوں رہتا ہے ؟کوئی خاص جواب نا پا کر کہنے لگے :-" جس انسان کی تربیت دوسروں کو فائدہ دینے لگے وہ کیسے مر سکتا ہے "نئی نسل کے مستقبل کی تعمیر کے سلسلے میں استاد کی مثال ایک کسان اور باغبان کی سی ہے۔۔''حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کہ’’عالم کا حق یہ ہے کہ اس کے آگے نہ بیٹھو اور ضرورت پیش آئے تو سب سے پہلے اس کی خدمت کے لئے کھڑے ہو جائو۔‘‘مگر آج بچے اساتذہ کے احترام میں کھڑا ہونا تو دور ان سے آگے چلنا انکے برابر بیٹھنے کو فخر سمجھتے ہیں '' کاش ہم ان ہستیوں کے احترام کو جان سکیں کہ آج ہم جو ہیں وہ اپنے استاد  کی وجہ سے ہیں۔ اب تو شا گر دوں کا استاد ادب کرتے ہیں سنتے ہیں ہم کبھی شاگرد ادب کرتے تھے اس دور میں ایک سچا استاد (گرو) کہاں ملتا ہے؟ اب تو صرف روزی کمانے کا ایک ذریعہ ہے یہ باتیں آج کل سننے کو عام ملتی ہیں لیکن  معلوم ہونا چاہے کہ  ایک سچے انسان کی تلاش ایک سچا انسان ہی کر سکتا ہ...