نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

فیس بک اکاونٹ ہیک


فیس بک اکاونٹ ہیک


 فیس بک اب کوئی سوشل ایپ نہیں رہی بلکہ یہ پلیٹ فارم دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ بہت سارے لوگوں نے فیس بک سے کاروبار کا آغاز کیا۔ سدا بہار ہنستا کھیلتا یہ نیلے رنگ کا جادو ہے جسے کھولتے ہی آپ سب بھول کر سکرولنگ کرنے لگ جاتے ہیں اور مختلف چیزیں دیکھتے کب گھنٹے گزر جاتے آپ کو اندازہ تک نہیں ہوتا۔ یہاں آپ کو ہر طرح کے لوگ اور پوسٹس ملتی ہیں۔ ایسی ایسی پوسٹس کہ آپ اکیلے بیٹھے ہنس ہنس کے دوھرے ہو جائیں اور ایسی بھی کہ آپ کی آنکھ میں نمی پیدا ہو جائے۔ آپ اپنے گھر کے چھوٹے سے کمرے میں بیٹھے پوری دنیا سے رابطے میں ہوتے ہیں۔

جہاں اسکے فوائد ہیں وہاں نقصانات بھی ہیں ایک بہت بڑا نقصان ہماری نوجوان نسل کا اپنا قیمتی وقت برباد کرنا ہے۔ دوسری طرف اکاونٹ ہیک کر لیا جاتا ہے۔ پہلے یہ سلسلہ بہت ہی کم تھا۔ لیکن اب فیس بک پروفائلز کے ہیک ہونے میں بہت تیزی آ گئی ہے اور ایک منظم گروہ اس پہ کام کررہا ہے ۔ روزانہ بہت سارے لوگوں کی ائیڈیز کو ہیک کر کے اس سے بہت غلیظ اور نامناسب مواد ناصرف وال پہ بلکہ انباکس بھی شئیر کیا جاتا ہے ۔صوبائی، نسلی، سیاسی،معاشرتی ، ملکی اور مذہبی تعصبات کو پھیلایا جاتا ہے۔ اس طرح کی پوسٹیں کی جاتی ہیں کہ مخالف پارٹی بھڑک اٹھتی ہے۔
نیز ہیک ہونے والی پروفائل سے جان پہچان والے دوستوں سے ایمرجنسی کا کہ کر رقم کا مطالبہ کی جاتا ہے ۔ ساتھ ہی دوسری ائی ڈیز کو شکار کرنے کے لیے میسنجر میں ایک لنک بھیجا جاتا ہے جس کے ساتھ کوئی چونکا دینے والی عبارت ہوتی ہے
جب تجسس کے مارے لنک کھولا جاتا ہے, وہ ویڈیو چلنے سے پہلے پاسورڈ لیتی ہے اور ہمارا سارا ڈیٹا اس لنک کے ذریعے ہیک ہوجاتا ہے۔ پھر آئی ڈی ریکوور بھی کرلیں تو اس کی پرائیویسی کی گارنٹی نہیں رہتی ۔
اس سے محفوظ رہنے کے لیے کچھ ہدایات ذہن میں رکھ لیں
° اپنا پاسورڈ اور ای میل یاد رکھیں ۔ پاسورڈ مکمل سکیور لگائیں بہت آسان پاسورڈ نہ ہو۔
° ہفتے میں ایک بار آئی ڈی ضرور لاگ آوٹ کریں ، مسلسل لاگ ان رہنے والی آئی ڈیز خطرے میں ہیں ۔
° فیس بک سیٹینگ میں two فیکٹرز پروٹیکشن یا فیس بک Protect guard آن کردیں ۔
°لاگ ان آلٹر آن کر لیں اس کے ساتھ مسینجر کو لاک کریں جو جب بھی آن کیا جائے آپ کے نمبر پر میسج آئے۔
° اگر آپ اپنا اکاونٹ کسی اور ڈیوائس پر بھی لاگ ان کرتے ہیں تو کچھ ماہ بعد اپنا پاسورڈ ضرور تبدیل کریں اور پاسورڈ میں اپنے نام کے سپیلنگ شامل مت کریں ۔
° ۔ Spam میسجز میں موصول ہونے والا کوئی لنک ہر گز ہر گز مت کھولیں ۔
° وال سے کوئی ویڈیو ڈاون لوڈ کریں تو کچھ ویڈیوز پاسورڈ لیتی ہیں ، صارف سمجھتا ہے کہ شاید فب دوبارہ لاگ ان کرنی ہے، جب وہ معلومات لکھتا ہے تو وہ ارسال کنندہ کے پاس چلی جاتی ہیں۔
° انباکس میں ،، Facebook user,, کے نام سے پڑے تمام اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کی بجائے بلاک کریں ۔ یہ وہ ائی ڈیز ہیں جو ریموو ، بین یا پھر ہیک کر لی جاتی ہیں۔
ان معلومات کو اپنے دوست احباب تک پہنچائیں ، اب فیس بک اکاونٹ صرف وقت گزاری نہیں آپ کی مکمل پہچان ہے اس کی حفاظت آپ کے ذمہ ہے۔
رضوانہ نور


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

قوم کے معمار کی توقیر ہے لازم

 قوم کے معمار کی توقیر ہے لازم  تنزیلہ نور   استاد وہ ہستی جوحال میں ملے تو ماضی بھلا دیتا ہے اور مستقبل سنوار دیتا ہے ۔ایک بزرگ نے پوچھا تمہیں معلوم ہے کہ اچھا استاد ہمیشہ زندہ کیوں رہتا ہے ؟کوئی خاص جواب نا پا کر کہنے لگے :-" جس انسان کی تربیت دوسروں کو فائدہ دینے لگے وہ کیسے مر سکتا ہے "نئی نسل کے مستقبل کی تعمیر کے سلسلے میں استاد کی مثال ایک کسان اور باغبان کی سی ہے۔۔''حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کہ’’عالم کا حق یہ ہے کہ اس کے آگے نہ بیٹھو اور ضرورت پیش آئے تو سب سے پہلے اس کی خدمت کے لئے کھڑے ہو جائو۔‘‘مگر آج بچے اساتذہ کے احترام میں کھڑا ہونا تو دور ان سے آگے چلنا انکے برابر بیٹھنے کو فخر سمجھتے ہیں '' کاش ہم ان ہستیوں کے احترام کو جان سکیں کہ آج ہم جو ہیں وہ اپنے استاد  کی وجہ سے ہیں۔ اب تو شا گر دوں کا استاد ادب کرتے ہیں سنتے ہیں ہم کبھی شاگرد ادب کرتے تھے اس دور میں ایک سچا استاد (گرو) کہاں ملتا ہے؟ اب تو صرف روزی کمانے کا ایک ذریعہ ہے یہ باتیں آج کل سننے کو عام ملتی ہیں لیکن  معلوم ہونا چاہے کہ  ایک سچے انسان کی تلاش ایک سچا انسان ہی کر سکتا ہ...

صبر کیا ہے؟ صبر کیسے آتا ہے؟ کیا یہ خود ہی آجاتا ہے یا کرنا پڑتا ہے؟ صبر کرنے سے کیا ہو گا؟

 صبر کیا ہے؟ صبر کیسے آتا ہے؟ کیا یہ خود ہی آجاتا ہے یا کرنا پڑتا ہے؟ صبر کرنے سے کیا ہو گا؟ میرے خیال سے صبر سے مراد یہ ہے کہ جب درد ہو، تکلیف ہو یا زندگی میں مصائب بڑھ جائیں اس وقت اللہ سے شکوے شکائتیں نہ کرنابلکہ یقین رکھنا کہ اس میں اللہ پاک کی کوئی مصلحت چھپی ہو گی ۔ چند ماہ پہلے میری چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی گلا بند ہو گیا ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپریشن ہو گا۔ اب ہم سب بہت زیادہ پریشان تھے چھوٹی سے بات کرتے ہوئے میں نے اس کو کہا پریشان نہیں ہونا بس تھوڑی سے تکلیف ہے لیکن ان شاءاللہ جلدی آرام آ جائے گا پھر طبعیت سنبھل جائے گی۔ اب جب میں جانتی ہوں کہ اس کو درد ہو گا اور وہ مجھے اتنی پیاری ہے کہ کوئی اس کو ایک لفظ بھی کہے برداشت نہ کروں پھر خود اس کو اتنی تکلیف میں کیوں بھیج رہی ہوں کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ اس کے درد کو تکلیف کو کم کرنے کے لیے یہ ضروری ہے۔ اگر آپریشن نہیں ہو گا تو اس کو ہر وقت تکلیف ہو گی۔ یعنی یہ کچھ وقت کا درد اس کو آرام دینے کے لیے لازم ہے۔یہ سمجھ لینا کہ یہ درد اور تکلیف مل رہا ہے تو اس میں میرے لیے بہتری ہے۔ بس یہی صبر ہے۔    ایسا تو ...

سانحہ پشاور اھ پی ایس

 سانحہ اے پی ایس ازقلم جنت ملک شہر ہری پور سانحہ اے پی ایس 2014 سولہ دسمبر دو ہزار چودہ  پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا جس نے ہر محب وطن پاکستانی کو اشکبار  کیا۔ کسی کے وہم و گماں میں نہیں تھا اس دن خیبر پختونخواہ پشاور کے آرمی پبلک سکول میں کیا ہونے والا ہے۔  یہ وہ دن تھا جس کا سورج بہت روشن اور چمکدار ابھرا اور دن کا اختتام خون کی ہولناکی کے ساتھ ہوا۔ دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور اساتذہ کے لہو کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی۔ معصوم بچے گھروں سے ماؤں کی دعاؤں میں نکلے, نہ ان ماؤں کو خبر تھی ان کے لخت جگر واپس لوٹیں گے نہ ان معصوم شہیدوں کو خبر تھی آج ان کی زندگی شہادت پر ختم ہو گی۔ دہشت گردوں کی زد میں آنے والے معصوم جانوں کی چیخیں آج بھی سنائی دیتی ہیں ان میں سے کچھ بچوں کا سکول میں پہلا دن تھا اور زندگی کا آخری دن۔۔۔ کچھ بچوں نے گھر سے پیٹ درد کا بہانہ بنایا ہوگا اور ماں نے بہلا  کر سکول بھیجا ہوگا۔۔۔ کچھ بچے اپنے دوستوں کی ڈھال بنے انہیں بچانے کے لیے خود اپنی معصوم جسموں پر 13۔13 گولیاں کھائیں۔۔ آہ انسانیت آہ۔۔ ان دہشت گردوں کو ان چیخوں پر ان جانوں پر ذرا ت...