نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

نقصان کس کا ہے؟ جیت کس کی ہے؟

 ایک سوال ہے  دو بھائی کسی بھی اختلافات کی بنا پر آپس میں لڑیں تو جیت کس کی ہو گی ہار کس کی ہو گی؟  چلو فرض کرتے ہیں ان دونوں میں سے کوئی ایک جیت بھی جائے تو پتہ ہے ہار کسی کی مستقل نقصان کس کا ہے؟ ماں کا۔  یہ اسلام کے نام پر بنا وطن ، یہ دھرتی ، یہ مٹی ہماری ماں ہی تو ہے ۔ پھر کیوں آج مشکل حالات میں مل بیٹھ کر مشاورت اور سمجھ بوجھ سے کام لینے کی بجائے ہم اسی ماں کو جلانے پر تل گئے ہیں۔ کیوں ہم اس کے محافظ اس کے اپنے غیروں کے سامنے اس کا سر بلند کرنے کی بجائے خود جھکا رہے ہیں ۔ امن و امان کے نام پر بنے وطن عزیز میں آج ہر طرف ایک عجیب بھگدڑ مچی ہے پورا ملک انتشار کی حالت میں ہے کہیں آگ ہے تو کہیں خون ہی خون۔ حالانکہ ہمیں تو یہ وطن اپنی جان سے بھی پیارا ہے ناں پھر کیوں اس کے کوچے کوچے میں آگ لگائی جا رہی کیوں اپنے ہی اپنوں کو کچل رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے بند، کاروبار بند ، انٹرنیٹ سروسز بند ہیں امتحانات ملتوی ہو چکے ہیں اور ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں۔ ہمارا ملک پہلے ہی کس معاشی بحران سے گزر رہا تھا اوپر سے عوام کا اپنے ہی پیسے سے بنی عمارات اور مختلف مقامات کو جلا دینا...

صبر کیا ہے؟ صبر کیسے آتا ہے؟ کیا یہ خود ہی آجاتا ہے یا کرنا پڑتا ہے؟ صبر کرنے سے کیا ہو گا؟

 صبر کیا ہے؟ صبر کیسے آتا ہے؟ کیا یہ خود ہی آجاتا ہے یا کرنا پڑتا ہے؟ صبر کرنے سے کیا ہو گا؟ میرے خیال سے صبر سے مراد یہ ہے کہ جب درد ہو، تکلیف ہو یا زندگی میں مصائب بڑھ جائیں اس وقت اللہ سے شکوے شکائتیں نہ کرنابلکہ یقین رکھنا کہ اس میں اللہ پاک کی کوئی مصلحت چھپی ہو گی ۔ چند ماہ پہلے میری چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی گلا بند ہو گیا ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپریشن ہو گا۔ اب ہم سب بہت زیادہ پریشان تھے چھوٹی سے بات کرتے ہوئے میں نے اس کو کہا پریشان نہیں ہونا بس تھوڑی سے تکلیف ہے لیکن ان شاءاللہ جلدی آرام آ جائے گا پھر طبعیت سنبھل جائے گی۔ اب جب میں جانتی ہوں کہ اس کو درد ہو گا اور وہ مجھے اتنی پیاری ہے کہ کوئی اس کو ایک لفظ بھی کہے برداشت نہ کروں پھر خود اس کو اتنی تکلیف میں کیوں بھیج رہی ہوں کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ اس کے درد کو تکلیف کو کم کرنے کے لیے یہ ضروری ہے۔ اگر آپریشن نہیں ہو گا تو اس کو ہر وقت تکلیف ہو گی۔ یعنی یہ کچھ وقت کا درد اس کو آرام دینے کے لیے لازم ہے۔یہ سمجھ لینا کہ یہ درد اور تکلیف مل رہا ہے تو اس میں میرے لیے بہتری ہے۔ بس یہی صبر ہے۔    ایسا تو ...

A big opportunity to be a writer

 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎! ہم پر امید ہیں کہ آپ سب بخیر و عافیت اور صحت و ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے اور اللہ پاک کی رحمتوں کے نزول کے اس مہینے میں اللہ کی محبتیں اور نعمتیں سمیٹ رہے ہوں گے۔   دورِ حاضر میں نوجوانوں کی تمام ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوٸے پاکستان مینٹور کمیونٹی مختلف کورسز اور سرگرمیاں کرواتی رہتی ہے۔ اسی سلسلے میں ہم آپ کیلیے لائے ہیں ایک نیا کورس۔ پاکستان مینٹور کمیونٹی کی جانب سے کروائے جانے والے اس کورس میں آپ کو سکھایا جائے گا وہ سب کچھ جو آپ کو ایک اچھا لکھاری بنا سکتا ہے۔ دور حاضر میں جب کتب بینی اور تحریر نویسی کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے جس کی روک تھام اور قلم دوستی بڑھانے کیلیے یہ ایک تحریک بھی ہے۔ اس دو ماہ کے کورس میں آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں سکھائی جائیں گی: 1) آداب تحریر 2) مضمون نویسی 3) کالم نویسی 4) فیچر نگاری  5) انٹرویو کا فن  6) مکالمہ نویسی 7) تبصرہ نگاری  8) اخبار کیا ہے؟ 9) خبر نگاری 10) ترجمہ نگاری 11) رسالہ کیسے نکالا جا سکتا ہے؟ 12) امتحان کیسے دیا جاتا ہے؟ 13) کہانی کیسے لکھیں؟ 14) رپورٹ ...

وطن عزیز، سن فروری یہ داستان

وطن عزیز سن فروری یہ داستان ہے پرانی  سال تو تئیس کا ہے پر کہانی وہی ہے پرانی تجھ میں نیا تو ہوا کچھ نہیں ہے وہی رونا مہنگائی اور وہی چور تخت نشین ہیں  حکومت لٹیروں کی ہے اور غریب اسی چکی میں پس رہا ہے جس میں رقیب تجھ کو سناؤں میں داستان پھر نئ کیا بدلہ ہے سال بس اور کچھ نہیں نیا لکھاری تو ہیں پر حوصلہ نا کسی میں کہ سب تک پہنچائیں آوازیں معصوموں کی اور صدائیں جو محلوں میں ہیں صاحبِ استراحت ان کے بھی کانوں میں گونجیں صدائیں کہ سونے کو بستر نا رہنے کو گھر ہے  نا کھانے کو آٹا ،پہننے کو زر ہے کرتے ہیں جھک کر روسا کو سلام تجھ کو پتہ ہے اہل ثروت کے کام کرتے ہیں معصوموں کی وہ تذلیل چلے آتے ہیں پھر بن کر فقیر پرندے ہیں قیداور سارے درندے کھلے عام ان کے داتا بنے ہیں تڑپتے ہیں جب وہ تو ہستے ہیں ظالم دیکھ ان کی تو سنگ دلی اور شقاوت کیسا بنیں جال لفظوں کا اور پھر پکاریں مانگیں تو کیسی دعا رب سے آخر آنکھیں ہیں نم اور تشنہ ہیں لب سنگلاخ راستے اور شکستہ ہے دل  نورؔؔ تجھ کو پکارےاور کرئے التجائیں سن لے مولا تو ہم غریبوں کی آہیں از قلم:- تنزیلہ نورؔؔ

Your benifits to join pmc

 Pakistan Mentor Community  Together We Achieve The Extraordinary  Why you join PMC? PMC is your one stop solution for all the things. 1)online Courses 2)Leadership skills  3)internship opportunities, Shields. 4)Experience certificates. 5)Personal and professional Grooming. 6)Free Access to paid courses worth 15000+  7)Interaction with Top CEO's, & intellectuals.  8)Best Performance Award. 9)Social Media Appreciation. 10)Networking improve 11)Professional Training (According to your field) 12)Recommendation Letter ( After your CAP)                                       and what not!!! PMC has a lot to offer. Join and see for yourself The biggest Membership Drive 2023-2024 . #Pakistan #mentor #community #pakistanmentorecommunity #PMC #membership #leadership #leaders #pmc2023 #leadership  Pakistan Mentor Community Pakistan Mentor Community Rizwana Liaqat

Join us and lead the leaders

Pakistan Mentor Community 🇵🇰 Together we Achieve The Extraordinary  Some amazing opportunities for those who want to broaden their vision and polish their skills. Spread the positive and stay tuned for more. *Join PMC Now* fill form carefully.  https://forms.gle/zxuYLikUKM1p3wkD6 The biggest Membership Drive 2023-2024 Facebook https://web.facebook.com/Pakistan-Mentor-Community-106061224995985 Instagram: https://www.instagram.com/pakistanmentorecommunity/ Blogger: https://pakistanmentor.blogspot.com/ YouTube: https://www.youtube.com/c/PakistanMentorcommunity Linkedin: https://www.linkedin.com/in/rizwanaliaqat558/ https://twitter.com/rizwanaliaqat?t=PitLlS0c4CyyMkXA4idnjw&s=09 #PMC #pmc2023 #pakistanmentorcommunity #membershipdrive2023 #open #skills #joinnow #lead #Leader #achieve #goals #leadership #mentor  

Join Mentors

 Pakistan Mentor Community 🇵🇰 Together we Achieve The Extraordinary  Some amazing opportunities for those who want to broaden their vision and polish their skills. Spread the positive and stay tuned for more. *Join PMC Now* fill form carefully.  https://forms.gle/zxuYLikUKM1p3wkD6 The biggest Membership Drive 2023-2024 Facebook https://web.facebook.com/Pakistan-Mentor-Community-106061224995985 Instagram: https://www.instagram.com/pakistanmentorecommunity/ Blogger: https://pakistanmentor.blogspot.com/ YouTube: https://www.youtube.com/c/PakistanMentorcommunity Linkedin: https://www.linkedin.com/in/rizwanaliaqat558/ https://twitter.com/rizwanaliaqat?t=PitLlS0c4CyyMkXA4idnjw&s=09 #PMC #pmc2023 #pakistanmentorcommunity #membershipdrive2023 #open #skills #joinnow #lead #Leader #achieve #goals #leadership #mentor

New Opportunity is coming

 Alhumdulillah another opportunity is coming for our youth and we are starting with more Passion and energy. For you to be more on-the-front-foot, we will be launching Membership drive very soon.  This is a window for all of you to be a part of the change that you want to see in the world. This is your moment to shine.  Stay connected for more details and spread the words!  Regards: Pakistan Mentor Community (PMC) ✨ Facebook https://web.facebook.com/Pakistan-Mentor-Community-106061224995985 Instagram: https://www.instagram.com/pakistanmentorecommunity/ Blogger: https://pakistanmentor.blogspot.com/ YouTube: https://www.youtube.com/c/PakistanMentorcommunity Linkedin: https://www.linkedin.com/in/rizwanaliaqat558/ #membershipdrive2023 #membership  #membershipdrive #PMC #Leader #2023challenge  #2023year #Team #pakistanmentorcommunity #staytuned2023  Pakistan Mentor Community, Rizwana Liaqat Pakistan Mentor Community Tanzeela Noor Azad Khalilull ah Sam...

Bad condition of Pakistani Students

Thesis after viva... جب اس ملک میں پڑھے لکھوں کا ، محنت کرنے والوں کا یہ حال ہونا ہے تو ہر طرف آجا آ جا اور پاوا لاوا کی صدائیں ہی آئیں گی۔  اسی کا انجام تھا کے سروے میں 60فی صد پاکستانی پہلی فرصت میں یہاں سے کسی اور جگہ چلے جانا چاہتے ہیں۔ لاکھوں فیسیں لینے کے بعد ریسرچ کے نام پر 20 نمبر کی اسائنمنٹ دے کر پروفیسرز 10 منٹ میں 75 بچوں کو A سے D تک گریڈز دے کر ہاتھ جھاڑ کر یہ جا وہ جا ۔ اور جب تھیسز جمع کروایا جاتا ہے یا تو آگ لگا کر سیک لیتے ہیں یا دکانداروں کے ساتھ مل کر بیچ کر چائے کے پیسے بنا لیتے ہیں (حلال سے پیٹ نہیں بھرتا حرام لازم ہے) اور جو ایمانداری سے کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس ملک میں اکثر وہ سرعام قتل کر دیئے جاتے ہیں یا کرپشن کا الزام لگ جاتا ہے یا اللہ کو بھی اچھے لوگوں کی ضرورت ہیں یہ کہہ کر ایکسیڈنٹ کروا دیا جاتا یا ہو جاتا ہے اور موقع پر ہی روح خالق حقیقی سے مل جاتی ہے۔  "ہمارے ایک بہت قابل استاد محترم فرمایا کرتے تھے ہمارا محکمہ بہت بد بودار ہو چکا ہے بہت گندہ ۔بچے اگر آپ دیکھو تو گندی نالی کے کیڑوں کی طرح ہم سے بدبو آئے گی آپ کو۔"  اس وقت میں سوچتی تھی...

Have Strong belief on Allah

Have strong belief on Allah subhanahu Tala  🖊By Rizwana Noor    Are you depressed? Are you losing hope? Do you need motivation? Then  Read this dua: O Allah, I am weak, help me. فَدَعَا رَبَّهِ انِّيْ مغْلوبٌ فَانْتَسِرْ.” (Al-Qamar: 10) Translation: “Thereupon they called upon their Lord that I have become helpless, now you take revenge.”  This is a simple dua when you are suffering from anxiety, this dua will boost your spirit .   This is the prayer of Hazrat Nuh (AS), from the story of Hazrat Nuh (AS), wecan't  learn that a person can try with sincerity, but if his efforts are fruitless, then a person can ask Allah (SWT) for help. The stories of our prophets are there to read and learn. We can see that our prophets also felt depressed at times. Then we are just ordinary human beings. If we feel stress, it is quite normal, but the feeling of hopelessness or despair is not for the believers of Allah Ta'ala. The "Who" of Allah Subhanahu Taala can chan...

سنو دسمبر تمہارا خیر مقدم مگر

!سنو دسمبر تم لوٹ آئے ہو  مگر  یاد رکھنا تم   میرے کانوں میں گونجتی  ہیں میرے پیاروں کی آہیں  تیری خنکی سے دبی ناں تھی  میرے اپنوں کی  صدائیں تو اس بار جو آیا ھے  تو خوشیاں ساتھ لانا پھر  اپنوں سے ملانا تم  خوشیاں بانٹ جانا تم  سنو دسمبر! جو روگ تم نے ڈالا  وہی روگ ہم نے پالا  تیری ان لمبی راتوں  میں لٹ گیا تخت زریں  اب تو ساقی ہے نہ پیالہ   سنو دسمبر !  طلوعِ آفتاب نے بھی دیکھیں اداس راتیں قفس بھری تھی   سنو دسمبر! سلوٹوں سے بھری ہے روح بھی  وہ شکن زدہ سا لباس ہے  تو بلھا بن کے آ اس دھرتی کو منانا ہے  جن پھولوں کو تو نے چھینا ہے  جن آنکھوں نے سب جھیلا ہے   سنو دسمبر! ان ٹھندی راتوں میں جن آنکھوں نے رستے دیکھے ہیں  کسی کے لوٹ آنے کے ،کسی کے مسکرانے کے ان بچھڑوں کو ملا دے تو  اس بار خوشیاں لوٹا دے توں سنو دسمبر! تمہارا خیر مقدم ہے مگر یاد رکھنا تم ان لبوں کو مسکرانا ہے ،اس دشت کو مہکانا ہے از قلم:-  تنزیلہ نور  

Study Abroad Free Session Scholarship guidelines

Foreign studies Scholarship free Session1 : Time & Date:   Monday 8 to 9 PM,   Nov 14 ,2022 Medium : Live on Zoom 1) Eligibility Cariteria  2)Financial Coverage  3) How to apply  4) Require Documents  5) Process of Documentation  6) Recommendation Letter  7)How to get No objection Certificate?   8)How to get Police clearance certificate ? 10)Finding Scholarship and University    11) University/Scholarship Application  12) Letter of Recommendation Writing  13) SOP Writing 14) CV/Resume Writing 15) Cover Letter Writing Facebook https://web.facebook.com/Pakistan-Mentor-Community-106061224995985 Instagram : https://www.instagram.com/pakistanmentorecommunity/ Blogger : https://pakistanmentor.blogspot.com/ YouTube : https://www.youtube.com/c/PakistanMentorcommunity Linkedin : https://www.linkedin.com/in/rizwanaliaqat558/ Medium : https://medium.com/@rizwanaliaqat558 #scholarships #AbroadStudy #abroadfreest...

مجھے ہے حکم

  عنوان : مجھے ہے حُکم ازاں ازقلم: اُم حفصہ محمد عرفان   اللہ کے بابرکت نام سے آغاز کرتے ہوۓ میں اپنے قلم کا رُخ اپنی تحریر کی طرف کرنا چاہوں گی  آذادی کو پچھتر برس کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ خطہ زمین آزاد ہوا لیکن کیا اس پر بسنے والے انسان ابھی بھی آزاد ہیں ؟ آج کل افراتفری کا سماں ہے ،کچھ معلوم نہیں حالات کس جانب رخ کر رہے ہیں ۔ گردوپیش میں ہونے والے واقعات کیوں اور کیسے ظہور پذیر ہورہے ہیں کوٸ واضح وجہ سامنے نہیں آتی کہ کوٸ دوسرا واقعہ رونما ہوجاتا ہے ۔ ہر طرف گہما گہمی کا عالم ہے۔ ہر طرف اپنے ذاتی مفاد کا شور برپا ہے ایسے میں واضح راہ دیکھنا اور اس پر چلنا ، دونوں ہی مشکل کام ہیں ۔ آزاد تو پاکستان کا ہر نوجوان ، بچہ ، بوڑھا 1947 کو ہی آزاد ہوگیا تھا ۔ ہمارے بانٸ قاٸداعظم نے جسمانی اور ذہنی آزادی لے کر دی سب کو آزاد بار آور کروایا ۔ لیکن وطن قاٸد کے باشندے آج بھی جسمانی طور پر تو آزاد ہیں لیکن ذہنی طور پر غلامی کی راہ اختیار کر چکے ہیں ۔ جس خواب کی تعبیر پہ یہ وطن عزیز منظر عام پر آیا اسکی تعبیر پچھتر سالوں سے آدھی ادھوری ہی ہے ۔ جمہوریت ،معاشی و سماجی، انصاف فرد، اور اسکی...

سپنوں کی تعبیر

سپنوں کی تعبیر     سورج سا ابھرنا ہے  اس دنیا کو روشن کرنا ہے  پڑھنا ہے کچھ بننا ہے اپنے دم پہ کچھ کرنا ہے  قدم قدم پہ لڑنا ہے  مجھے ہر دم آگے بڑھنا ہے  سپنوں کی اک دنیا ہے  اور اس کی میں شہزادی ہوں ہوں مفرور پرندہ ،نہ صیاد کے تیر سے بچنا ہے  یہ دنیا میرا نشیمن ہے، میں عورت ہوں یہ جرم نہیں ہے  عورت ہو تم چپ رہو، بولنا تجھے زیب نہیں وطیرہ ہے اس دنیا کا،اس سے بغاوت کرنی ہے  تشہیر کا میں سامان نہیں،رائے میری مقدم ہے  میں عورت ہوں یہ جرم نہیں ہے  میرا بھی اک نام ہے اس سے ہی پہچان ہے  گھر داری میرا ہدف نہیں ہے مجھے ایسے ہی تو مرنا نہیں ہے  اس کے ساتھ کچھ کرنا ہے  مجھے نام تو پیدا کرنا  ہے   سپنوں کی اس دنیا سے بیدار ہوئی تو یاد آیا  گمنام ہوں میں اس دنیا میں ،مجھے نام اپنا بنانا ہے  سر نا کبھی جھکانا ہے  مجھے خود کو تو منوانا ہے  فکر ہے ماں کو شادی کی  پر نؔور کا بھی اک سپنا ہے  تعبیر میں اس کو ڈھلنا ہے مجھے پڑھنا ہے کچھ بننا ہے از قلم:-   تنزیلہ نؔور

True Love or time pass حقیقی محبت یا دھوکا

 "روحانی بے سکونی"       رضوانہ نور ہماری آنکھیں اور کان جھوٹ دیکھ اور سن کر اعتبار کر سکتے ہیں لیکن روح نہیں کرتی۔ وہ تنگ ہونے لگتی ہے اسی لیے جب ہم سے کوئی حقیقت میں خالص محبت نہ کرتا ہو بس الفاظ سے بیان کرے تو انسان دل سے یقین نہیں کرتا۔ اور اگر اظہار کرنے والے کے لیے دل میں جگہ نہ ہو تو ایک لمحہ لگائے بنا نظر انداز کر کے آگے بڑھ جاتا ہے۔ لیکن اگر اسکو چاہتا ہو تو پھر ایک ایسی الجھن والی کیفیت ہوتی ہے کہ انسان کہہ نہیں پاتا۔ اندر کہیں نہ کہیں بے اعتباری کی گھڑیاں منڈلا رہی ہوتی ہیں۔ دل بار بار خدشات میں پھنستا جاتا ہے کہ کہیں مجھے چھوڑ نہ دے کہیں کوئی اسکو مجھ سے دور نہ کر دے۔ اور پھر انسان اسی طرح اس شخص کی چاہت پانے کے لیے اعتبار کرنے کی کوشس تو کرتا ہے۔ کئی ایسے کام کر جاتا ہے جو اسکے اصولوں کے خلاف ہوتے ہیں اسکو مناتا اس کے سامنے خوبصورت الفاظ کا استعمال کرتا ہے ۔ خوبصورت بن کر اسکی چاہ پانے کی کوشش کرتا ہے لیکن آہستہ آہستہ تھکنے لگتا ہے۔ دوسرے انسان کو کوئی خاص فرق نہیں پڑھ رہا ہوتا پر چاہنے والے کی روح بے سکون رہتی ہے۔ اب سوال آتا ہے ان کا جن کی چاہت پر ہم ...

Transgender act 2022

Transgender act  2022    2022 ٹرانسجینڈر بل    میں ٹرانسجینڈر بل پاس ہونے کے حق میں بلکل نہیں ہوں بلکل غلط ہوا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔  لیکن آپ مجھے یہ سمجھائیں کہ اس بل کی ضرورت کیوں پڑی؟ کیوں یہ لوگ اپنا حق مانگنے پر مجبور ہوئے اور حکومت نے یہ بل پاس کیا؟  اس لیے کہ ہم نے اسلام کو نہ پڑھا نہ سمجھا نہ اسلامی تعلیمات پر عمل کیا ہم نے صرف اور صرف اسلام کو اپنے مطلب اور مقصد کے لیے "ٹچ" کیا. اور اب جب ہمارے اس "اسلامک ٹچ"  کا نتیجہ ہمارے سامنے آیا ہم تڑپ اٹھے۔  اب کیوں سڑکوں پر نکلتے ہو تب کیوں نہیں نکلے جب ایک "انسان" کو  صرف "خدا کے طرف سے" دیئے کسی ایک "نقص" کی وجہ سے بنا کسی گناہ کے قتل کر دیا جاتا تھا۔ وہ عیب جو اس کو خدا کی طرف سے ملا جس میں اس کا کوئی اختیار نہیں اس وجہ سے آپ کو اس سے گھن آتی رہی۔ آپ اس کو محلے میں داخل نہیں ہونے دیتے تھے۔ تب ہم کہاں تھے جب ہمارے نام نہاد مرد و خواتین اپنی چند لمحوں کی خواہشات پوری کرنے کے لیے اسی "ٹرانسجینڈر" کے ساتھ زیادتی کرتے تھے اور پھر انکو قتل کروا دیتے تھے۔ جا کر پڑھیں اسلام میں و...

"اسمٰعیل سے ذبیح اللہ"

"اسمٰعیل سے ذبیح اللہ" عید الضحٰی حضرت ابراہیم خلیل اللہ، اور حضرت اسماعیل ذبیح اللہ کی یاد ہے۔ قربانی تو اصل میں رضائے الہی کا نام ہے۔ "مخصوص ایام میں ، مخصوص جانور کو اللہ رب العزت کی راہ میں قربان کرنا قربانی کہلاتا ہے"۔ تاریخ بتاتی ہے کہ کئی سالوں کی عبادت و ریاضت کے بعد جب اللہ پاک نے نبی ابراہیم علیہ السلام کو بڑھاپے میں بیٹا عطا فرمایا تو انہیں وہ بیٹا بہت پیارا تھا لیکن جیسے ہی وہ اتنا بڑا ہوا کہ خلیل اللہ کے ساتھ سعی میں شامل ہو سکے تو خدائے بزرگ و برتر جو ہر خواہش سے پاک ہے خواب میں اشارہ دیتا ہے کہ "اے ابراہیم ، اسماعیل علیہ السلام کو قربان کر دو۔" نبی ابراہیم نے جب اپنے بیٹے نبی اسماعیل سے پوچھا کہ میں نے خواب دیکھا ہے تجھے اللہ کی راہ میں قربان کر رہا ہوں تو اسماعیل علیہ السلام بولے ابا جان آپ وہ کیجئے جس کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اللہ نے چاہا تو مجھے صبر کرنے والا ہی پائے گا۔ والد نے اپنے جان سے پیارے بیٹے کو قربان کرنے کے لیے لیٹا دیا چھری چلا دی اللہ نے جبریل کو بھیجا کہ اسمٰعیل کی جگہ مینڈھا رکھ دو۔ کسی نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ ...

Writing Competition

صدائے قلب پاکستان مینٹور کمیونٹی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر سے معاشرے کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ ہم آپ تمام معزز لکھاری حضرات سے بہترین تعاون کی امید رکھتے ہیں۔ ہمیں اپنے دل کی کہانی بتائیے وہ کہانی جسے آج تک آپ کے لبوں کی قید سے آزادی نہ مل سکی لیکن آپ کے دل کا زخم بنتی گئیں.  وہ کہانی کوئی بھی ہو سکتی ہے. کسی طرح کی بھی اندرونی تکلیف ہو سکتی ہے.   ڈپریشن، خاندانی مسائل، ذاتی خیالات، رشتہ داروں کی بہتان بازی، والدین کی بے اعتباری، بن پوچھے ہوئی شادی کا بوجھ، جنس پر مبنی تشدد یا کسی اور چیز کے بارے میں جس نے آپ کے اندر کے ہنستے کھیلتے انسان کو قتل کر دیا۔  ایک بار اپنے لفظوں کو آزاد ضرور کیجئے ایک بار درد دل کو کھول دیجئے کہانی لکھتے ہوئے اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے مثبت الفاظ کا انتخاب کیجئے اور کہانی مکمل ہونے پر آخر میں جامع انداز میں بتایا جائے کہ  جو بھی مسائل رہے ہوں ان سے آپ نے کس طرح نجات حاصل کی اور اب آپ اپنی زندگی کے کون مقام پر ہیں۔ قارئین کے لیے آپ کا کیا پیغام ہے۔   ہو سکتا ہے آپ کی تحریر ہی ہمارے معاشرے کے لیے تبدیل...

Learn How to speech in front of crowed ?

    *آٸیں الفاظ کا جادو سیکھیں*   *کیا آپ اپنی گفتگو سے لوگوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں؟* *ہم آپ کو سکھاٸیں گے کیسے اپنی گفتگو سے کسی کو دیوانہ کیا جا سکتا ہے* السلام علیکم امید ہے آپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے۔ پاکستان مینٹور کمیونٹی تیزی سے پاکستان میں اپنی محنت لگن اور مشن پر دن رات محنت سے اہداف کو حاصل کرتی جا رہی ہے۔ الحَمْدُ ِلله اس پاک ذات نے اپنی رحمت سے ہماری محبت کو قبول فرماتے ہوٸے ایک ہدف یہ بھی حاصل کر لیا کہ اب ہماری کلاسز نہ صرف آن لاٸن بلکہ اب فزیکل بھی شروع ہو رہی ہیں۔ اس کورس کو چنیوٹ کے شہری فزیکل جبکہ بیرون شہروں سے تمام سٹوڈنٹس کیلیے آن لاٸن سہولت بھی موجود ہے۔ اس کورس میں جو بھی سٹوڈنٹ دل جمعی سے اور محنت و لگن سے حصہ لے گا اس کے دل و دماغ سے سٹیج کا ڈر نکل جاٸے گا۔ اس کورس میں ہم سکھاٸیں گے *مقررین کی اہمیت و کردار کیا ہے اور کیا ہونی چاہیے * تقریر کا اسلوب کیسا ہو اور کس کس قسم کی تقریر کی جا سکتی ہے۔ * ایک کامیاب تقریر کے پیچھے کیا راز ہوتا ہے۔ * تقریری مواد کہاں سے اور کیسے اکٹھا کرنا ہوتا ہے اور اسے تیار کیسے کیا جاتا ہے۔ * تقریری مشق کا باقاعدہ طر...

فیس بک اکاونٹ ہیک

فیس بک اکاونٹ ہیک   فیس بک اب کوئی سوشل ایپ نہیں رہی بلکہ یہ پلیٹ فارم دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ بہت سارے لوگوں نے فیس بک سے کاروبار کا آغاز کیا۔ سدا بہار ہنستا کھیلتا یہ نیلے رنگ کا جادو ہے جسے کھولتے ہی آپ سب بھول کر سکرولنگ کرنے لگ جاتے ہیں اور مختلف چیزیں دیکھتے کب گھنٹے گزر جاتے آپ کو اندازہ تک نہیں ہوتا۔ یہاں آپ کو ہر طرح کے لوگ اور پوسٹس ملتی ہیں۔ ایسی ایسی پوسٹس کہ آپ اکیلے بیٹھے ہنس ہنس کے دوھرے ہو جائیں اور ایسی بھی کہ آپ کی آنکھ میں نمی پیدا ہو جائے۔ آپ اپنے گھر کے چھوٹے سے کمرے میں بیٹھے پوری دنیا سے رابطے میں ہوتے ہیں۔ جہاں اسکے فوائد ہیں وہاں نقصانات بھی ہیں ایک بہت بڑا نقصان ہماری نوجوان نسل کا اپنا قیمتی وقت برباد کرنا ہے۔ دوسری طرف اکاونٹ ہیک کر لیا جاتا ہے۔ پہلے یہ سلسلہ بہت ہی کم تھا۔ لیکن اب فیس بک پروفائلز کے ہیک ہونے میں بہت تیزی آ گئی ہے اور ایک منظم گروہ اس پہ کام کررہا ہے ۔ روزانہ بہت سارے لوگوں کی ائیڈیز کو ہیک کر کے اس سے بہت غلیظ اور نامناسب مواد ناصرف وال پہ بلکہ انباکس بھی شئیر کیا جاتا ہے ۔صوبائی، نسلی، سیاسی،معاشرتی ، ملکی...